مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق 19 بہمن سن 1357 ہجری شمسی میں ایرانی فضائیہ نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کرکے ایران سے ستمشاہی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایرانی فضائیہ کے اہلکار ہر سال اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ولی امر مسلمین سے ملاقات کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
News ID 1878582
آپ کا تبصرہ